امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ کیساتھ فائدہ مند مذاکرات ہوئے ہیں: چاوش اولو
وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے جو جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے بون میں موجود ہیں امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ کیساتھ ملاقات کی ۔
![امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ کیساتھ فائدہ مند مذاکرات ہوئے ہیں: چاوش اولو](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/3a5c/ad32/5ca6/589c4950618a2.jpg?time=1719098476)
وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے جو جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے بون میں موجود ہیں امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ کیساتھ ملاقات کی ۔
انھوں نےامریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کیساتھ ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے دوران گزشتہ امریکی حکومت کے دور کی خطاؤں کو ایجنڈے میں لایا گیا ہے اور ان پر یہ واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ وائے پی جی کو دی گئی حمایت سے ترکی کا اعتماد متزلزل ہوا ہے اور یہ حمایت امریکہ ترکی اور شام کے لیےخطرناک ثابت ہو گی ۔
چاوش اولو نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولین کی ترکی حوالگی اور اس بارے میں ترک قوم کی حساسیت اور امریکہ کے خلاف بڑھتے ہوئے رد عمل سے امریکی ہم منصب کو آگاہ کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی فائدہ مند رہی ہے ۔ملاقات میں شام، عراق ،داعش کیخلاف جدوجہد اور علاقائی اور عالمی مسائل کا جائزہ لیا گیا ہے ۔
وزیر خارجہ امولود چاوش نے کہا کہ روسی ہم منصب لاوروف کیساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ شام کی حالیہ صورتحال اور اس بحران کوسیاسی طریقے سےحل کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ہے ۔
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1719098476)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
![صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/cb09/0bb8/be30/667528251ad6f.jpg?time=1719098476)
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی