قطر میں پہلے ترک ہسپتال کا افتتاح

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور وزیر اقتصادیات نہات زیبیکچی نے قطر میں پہلے ترک ہسپتال  کا افتتاح کیا ۔

673639
قطر میں پہلے ترک ہسپتال کا افتتاح

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور وزیر اقتصادیات نہات زیبیکچی نے قطر میں پہلے ترک ہسپتال  کا افتتاح کیا ۔

 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا کہ  یہ ہسپتال ترکی اور قطر کی حصہ داری میں ماڈل تشکیل دیتا ہے ۔ یہ ہسپتال جدید ترین طبی آلات سے لیس ہے اور یہاں تجربہ کار ترک ڈاکٹر فرائض انجام  دے رہے ہیں ۔   اس  ہسپتال سے  نہ صرف قطر کے شہری بلکہ علاقے کے دیگر  ممالک  بھی مستفید ہو سکیں گے ۔

ہسپتال کے سربراہ وولکان عوئیگن اوچار لر نے کہا کہ اس ہسپتال کا  پورا عملہ ترکو ں پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے  اس  ہسپتال کو  بیرون ملک خدمات ادا کرنے والے پہلے طبی مرکز کی حیثیت حاصل ہے۔ ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز سپیشلسٹ ہیں ۔  85 بستروں کے اس ہسپتال میں  5 اپریشن رومز ،28 کلینک،  امراض نسواں ، میٹرنٹی ڈیپارٹمنٹ اور انتہائی نگہداشت کے یونٹ بھی موجود ہیں ۔



متعللقہ خبریں