ترکی: شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی شدید مذمت

تجربہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ایک تازہ خلاف ورزی ہے اور اس تجربے کا علاقائی امن  و استحکام کی تشکیل کی کوششوں کے لئے مضر ہونا بالکل واضح ہے

670817
ترکی: شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی شدید مذمت

ترکی نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تجربہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ایک تازہ خلاف ورزی ہے اور اس تجربے کا علاقائی امن  و استحکام کی تشکیل کی کوششوں کے لئے مضر ہونا بالکل واضح ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کو، علاقائی و بین الاقوامی امن و استحکام کے لئے خطرہ بننے والے بیلسٹک میزائل تجربوں اور اس سے مشابہہ دیگر کاروائیوں کو فوری طور پر بند کرنا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شمالی کوریا سے  اس اپیل کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں  کے دائرہ کار میں اپنی ذمہ داریوں کو بغیر کسی کمی بیشی کے پورا کرے۔



متعللقہ خبریں