امریکہ کی طرف سے فتح اللہ گولین  کی  حوالگی سے متعلق مثبت اشارے

وزیر انصاف بیکر بوز داع  نے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ نے دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولین  کی  حوالگی کے معاملے میں مثبت اشارے دئیے ہیں ۔

670998

انھوں نے ضلع موعلا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ فتح اللہ گولین نے 15 جولائی کی بغاوت کی منصوبہ بندی کی تھی اور اس کے احکامات دئیے تھے ۔اس بارے میں کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہئیے ۔ ہمیں یقین ہے کہ امریکہ کے پاس اس بارے میں ہم سے زیادہ معلومات  موجود ہیں ۔

انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ فیتو کا سرغنہ پینسلوانیا  میں مقیم ہے اور امریکہ جیسے طاقتور ملک کا اس کی سرگرمیوں سے لاعلم  ہونا ممکن نہیں ہے ۔ہم نے امریکہ کو فتح اللہ گولین کی گرفتاری کے لیے جو فائل تیار کر کے بھیجی ہے اس میں ضروری تمام معلومات موجود ہیں ۔ہمیں امید ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکی اور امریکہ کے تعلقات  کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے لیکن اب تک ہونے والے اعلانات سے گولین کی حوالگی اور گرفتاری کے بارے میں مثبت اشارے دئیے گئے ہیں ۔ امریکہ کی طرف سے ٹھوس قدم اٹھائے بغیر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔  امریکہ کا ترکی کے خلاف سر گرم عمل ایک تنظیم کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کرنا ترکی کے لیے ناقابل قبول ہے ۔

متعللقہ خبریں