آئینی ترمیم کے لئے ریفرینڈم کاانعقاد 16 اپریل کو ہو گا

ووٹ کی پرچی براون اور سفید رنگوں پر مشتمل ہو گی جن میں سے براون رنگ  کے اوپر 'نہیں '  اور سفید کے اوپر 'ہاں'  کا جبکہ مہر کے اوپر 'ترجیح ' کا لفظ لکھا جائے گا۔ سعدی گیوین

670474
آئینی ترمیم کے لئے ریفرینڈم کاانعقاد 16 اپریل کو ہو گا

ترکی کے ہائی الیکشن کمشن کے سربراہ سعدی گیوین نے کہا ہے کہ  آئینی ترمیم کے لئے ریفرینڈم کاانعقاد 16 اپریل کو ہو گا۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں گیوین نے کہا ہے کہ ووٹ کی پرچی براون اور سفید رنگوں پر مشتمل ہو گی جن میں سے براون رنگ  کے اوپر 'نہیں '  اور سفید کے اوپر 'ہاں'  کا جبکہ مہر کے اوپر 'ترجیح ' کا لفظ لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک موجود ترک سفارت خانوں میں ووٹ ڈالنے کا عمل 27 مارچ سے 9 اپریل تک جاری رہے گا اور کسٹم چوکیوں پر 27 مارچ سے 16 اپریل تک ووٹ کا استعمال کیا جا سکے گا۔

سعدی گیوین نے کہا کہ انتخابی شیڈول پر 16 فروری 2017 سے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا، کونسلروں کی فہرستیں 17 فروری 2017 کو لٹکائی جائیں گی اور 26 فروری 2017 بروز اتوار اتار لی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں