سی آئی اے کے سربراہ کا دورہ ترکی ،اہم امور پر تبادلہ خیال

ترکی نے گزشتہ روز امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی  سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کا  خیر مقدم کیا جس کے دوران فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں تعاون اور شام کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

669356
سی آئی اے کے سربراہ کا دورہ ترکی ،اہم امور پر تبادلہ خیال

ترکی نے گزشتہ روز امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی  سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کا  خیر مقدم کیا ۔

 پومپیو نے ترک صدر رجب طیب ایردوان  ، وزیر اعظم بن علی یلدرم اور اپنے تُرک ہم منصب خاقان  فدان سے ملاقات ہوئی۔

 یاد رہے کہ پومپیو کے دورے سے  قبل  منگل کو امریکی اور ترک صدور کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی جسے دونوں فریقین  نے  مثبت اور تعمیری قرار دیا  تھا۔

تقرری کے بعد   پومپیو نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ  ترکی کا کیا ہے  جو کہ قابل توجہ ہے جس میں   فتح اللہ گولن کی ترکی  حوالگی،   دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں تعاون اور شام کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔



متعللقہ خبریں