صدر ایردوان نے آئینی ترامیم کی منظوری دے دی

صدر کے  پریس آفس سے جاری    کردہ اعلامیے   اعلامیے کے مطابق  صدر ایردوان   نےترکی کی قومی اسمبلی کی جانب سے   آئین میں کی جانے والی ترامیم   کے بارے میں عوامی ریفرنڈم کروانے کے بارے میں  منظور کردہ   بل کی منظوری دے دی ہے

669759
صدر ایردوان نے آئینی ترامیم کی منظوری دے دی

صدر رجب طیب ایردوان  نے آئینی ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔

صدر کے  پریس آفس سے جاری    کردہ اعلامیے   اعلامیے کے مطابق  صدر ایردوان   نےترکی کی قومی اسمبلی کی جانب سے   آئین میں کی جانے والی ترامیم   کے بارے میں عوامی ریفرنڈم کروانے کے بارے میں  منظور کردہ   بل کی منظوری دے دی ہے۔

نائب وزیراعظم     نعمان قُرتلمُش   نے کہا ہے کہ ملک میں  16 اپریل  کو  عوامی ریفرنڈم کروانے کے امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے  آفیون  میں   خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   صدر  کی جانب سے آئینی  ترامیم کی منظوری  کے بعد اب ریفرنڈم کروانے کی تاریخ کا فیصلہ کرنا  الیکشن کمیشن  کا کام ہے تاہم ریفرنڈم 16 اپریل یعنی  60 روز کے اندر  اندر  کو کروایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ریفرنڈم میں آئینی ترامیم کے بارے میں منظوری حاصل ہو گئی تو  پھر اراکین پارلیمنٹ کی تعداد   550 سے بڑھا کر  600 اور رکن پارلیمنٹ کی  عمر کی حد   25 سال  سے کم کرکے  18 سال کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ  صدارتی اور پارلیمانی انتخابات پانچ سال   کے بعد کروائے  جایا کریں گے۔

صدر کا   اپنی پارٹی سے تعلق ختم نہیں  ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں