الباب میں روسی جنگی طیارے کی بمباری،  تین فوجی شہید 11 زخمی

شام کے علاقے الباب میں ایک  روسی جنگی طیارےنے غلطی سے بمباری کر کے  تین فوجیوں کو شہید اور11 کو زخمی  کر دیا ہے ۔

669423
الباب میں روسی جنگی طیارے کی بمباری،  تین فوجی شہید 11 زخمی

شام کے علاقے الباب میں ایک  روسی جنگی طیارےنے غلطی سے بمباری کر کے  تین فوجیوں کو شہید اور11 کو زخمی  کر دیا ہے ۔

مسلح افواج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ  فرات ڈھال کاروائی کے علاقے میں  کل صبح 8 بجکر 40 منٹ پر ایک روسی طیارے نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی لیکن اس نے غلطی سے  وہاں موجود ترک فوجیوں پر بمباری  کر دی جس کے نتیجے میں تین فوجی شہید اور11 زخمی   ہو گئے ہیں  ۔زخمی فوجیوں کا فوری طور پر  ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔روشین فیڈریشن  کے حکام نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ  یہ حملہ غلطی سے ہوا ہے ۔دونوں ممالک اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

 اس افسوسناک واقعے کے بعد روس کے صدرولادیمر پوتن نے صدر رجب طیب ایردوان کو تعزیتی ٹیلیفون کرتے ہوئے گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ۔

متعللقہ خبریں