ترک فوجی الباب کے مرکز میں داخل ہو گئے ہیں: ابراہیم قالن

ہماری یونٹیں الباب کے مرکز میں داخل ہو گئی ہیں اور اسدا فورسز کے ساتھ  آمنے سامنے آنے سے بچنے کے لئے ہم روس کے ساتھ مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قالن

668821
ترک فوجی الباب کے مرکز میں داخل ہو گئے ہیں: ابراہیم قالن

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ شام میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں مصروف ترک فوجی الباب کے مرکز میں داخل ہو گئے ہیں۔

ابراہیم قالن نے ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل میں سوالات کے جواب دئیے۔

شام میں جاری فرات ڈھال آپریشن سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "ہماری یونٹیں الباب کے مرکز میں داخل ہو گئی ہیں اور اسدا فورسز کے ساتھ  آمنے سامنے آنے سے بچنے کے لئے ہم روس کے ساتھ مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان  کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی تفصیلات سے متعلق سوال کے جواب میں قالن نے کہا کہ مذاکرات نہایت مفید رہے۔ دونوں رہنماوں  نے مستقبل قریب میں بلمشافہ ملاقات کے لئے  کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

قالن کے مطابق مذاکرات میں شام کے موضوع پر بھی بات چیت کی گئی اور ٹرمپ نے کہا کہ ہم  ترکی کی، 5 ہزار کلو میٹر  کے علاقے پر مشتمل، سکیورٹی زون کی تجویز   کو مثبت خیال کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے 15 جولائی کو ترکی میں حملے کے اقدام میں ملوث فیتو دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے لئے بھی فوری طور پر کاروائیاں شروع کروانے کی بات کی۔



متعللقہ خبریں