ترکی قدرتی وسائل کی ترسیل کے لیے اہم ترین راہداری ہے

ایک امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی توانائی کی ترسیل کے معاملے میں اہم ترین محل وقوع کا مالک ہے

667580
ترکی قدرتی وسائل کی ترسیل کے لیے اہم ترین  راہداری ہے

راہداری کی حیثیت سے  ترکی کی اہمیت   میں  اضافہ ہورہا  ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن  ادارے  کی رپورٹ کے مطابق ، وسطی ایشیا، روس اور مشرق  وسطی کے توانائی کے  وسائل کی   یورپ اور دیگر  ملکوں    کو ترسیل   میں  ترکی  ایک  اہم گزر گاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

رپورٹ  میں  اس بات کی بھی وضاحت کی گئی  ہے کہ  حالیہ دس برسوں میں  ترک معیشت    نے وسعت حاصل کی ہے جس سے پیٹرول اور  دیگر    مائع  ایندھن   کی کھپت میں  اضافہ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں    یہ بھی کہا گیا ہے کہ آبنائے استنبول    اور چناق قلعے    دنیا   کی تجارتی اعتبار  سے مصروف ترین  آبنائیں  ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قدرتی  گیس    کے شعبے میں  ایک سٹرٹیجک  کردار کا مالک  ترکی،   دنیا  کے   سب  سے زیادہ    گیس استعمال کرنے والے    دوسرے  براعظم   یورپ اور ترکی کے درمیان     ایک پُل کی حیثیت رکھتا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں