ترکی: ایک ہی علاقے میں اوپر تلے زلزلے کے شدید جھٹکے،300 مکانات گر گئے

ترک شہر چناق قلعے  کے قصبے آئی واجیک  میں  5٫3 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں  5 افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ 12 دیہاتوں میں 300 کے قریب مکانات منہدم ہو گئے

666635
ترکی: ایک ہی علاقے میں اوپر تلے زلزلے کے شدید جھٹکے،300 مکانات گر گئے

ترک شہر چناق قلعے  کے قصبے آئی واجیک  میں  5٫3 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں  5 افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ 12 دیہاتوں میں 300 کے قریب مکانات منہدم ہو گئے۔

 گزشتہ روز   اسی قصبے میں  صبح  اور دوپہر کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے  جن کی شدت ریکٹر اسکیل  پر 5٫3 ہی تھی ۔

 آج صبح بھی   ساڑھے پانچ بجے کے وقت  پھر  زلزلہ آیا جس کی شدت 5٫2 تھی ۔

  ترک  ہلال احمر اور  انسداد قدرتی آفات   کی ٹیموں نے  علاقے میں  امدادی کاموں  کا آغاز کر دیا ہے۔

 ترک ہلال احمر کے  صدر  کرم کینیک نے بتایا ہے کہ   علاقے میں ایک  جزوی باورچی خانے کا انتظام کیا گیا ہے  تاکہ متاثرہ لوگوں کو  کھانا فراہم کیا جا سکے  جبکہ ایک گشتی اسپتال بھی قائم  کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں