نائٹ کلب میں قتل عام کرنے والے قاتل کی اہلیہ بھی داعش کی رکن

ملزمہ نے  اپنے اصلی نام کو چھپاتے ہوئے  فاطمہ عبدالرحیم   نام اپنا یا ہوا تھا، اس نے گرفتاری سے ایک روز قبل   اپنے بچے کو اس کے گھر آنے والے  داعش کے دو دہشت گردوں کے  حوالے کیا تھا

665243
نائٹ کلب میں قتل عام کرنے والے قاتل کی اہلیہ بھی داعش کی رکن

استنبول میں  سال ِ نو کی شب ایک  نائب کلب  پر دہشت گرد حملے  میں ملوث  ہونے کے  شبہے میں  زیر حراست   11 افراد کو جیل  بھیج دیا گیا ہے۔

عدالت نے ان افراد کو "ملکی دستور کو بگاڑنے  کی کوشش" اور"مسلح   دہشت گرد تنظیم کا رکن " ہونے  کے جرائم میں ملوث ہونے کے   جواز میں  قید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مذکورہ قتل عام کے  حوالے سے نئی معلومات  بھی منظر عام پر آئی ہیں،  قاتل عبدالقادر ماشاریپووف کی  اہلیہ  زرینہ  کے بھی  داعش  کے رکن ہونے کا  تعین  ہوا ہے۔

ملزمہ نے  اپنے اصلی نام کو چھپاتے ہوئے  فاطمہ عبدالرحیم   نام اپنا یا ہوا تھا، اس نے گرفتاری سے ایک روز قبل   اپنے بچے کو اس کے گھر آنے والے  داعش کے دو دہشت گردوں کے  حوالے کیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ مشکوک افراد   میں  سے دو نےماشاریپووف کو  روپوش  اور فرار ہونے میں  مدد  کی  تھی۔

دریں اثناء  قاتل سے  پوچھ  گچھ کا عمل  جاری ہے،  دوسری جانب  قتل عام  سے تعلق ہونے  کے شبہے میں  ضلع بُرصا  سے  داعش کے رکن 13 افراد کو بھی   حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں