استنبول میں زیر تعمیر دنیا کے سب سے بڑے ائیر پورٹ کا 42 فیصد حصہ مکمل ہو گیا

یاوز سلطان سلیم  باسفورس پُل  اور تیسرے ائیر پورٹ کے اطراف میں اس وقت تک 5 ملین کے قریب  شجرکاری کی جا چکی ہے اور منصوبے کی تکمیل پر  اس شجرکاری کی تعداد 10 ملین درختوں تک پہنچ جائے گی۔ احمد آرسلان

663950
استنبول میں زیر تعمیر دنیا کے سب سے بڑے ائیر پورٹ کا 42 فیصد حصہ مکمل ہو گیا

استنبول میں زیر تعمیر دنیا کے سب سے بڑے ائیر پورٹ کا 42 فیصد حصہ مکمل ہو گیا ہے۔

ایک پرائیویٹ چینل پر اپنے انٹرویو میں وزیر رسل ورسائل  ، ایوی ایشن و مواصلات  احمد آرسلان نے کہا ہے کہ ائیر پورٹ کی تعمیر کا پہلا مرحلہ سال 2018 کے پہلے نصف میں مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے  پروجیکٹ کے اطراف میں کثیر مقدار میں سبزہ  بھی لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استنبول باسفورس میں ایشیا اور یورپ کے براعظموں کو تیسری دفعہ ملانے والے یاوز سلطان سلیم  باسفورس پُل  اور تیسرے ائیر پورٹ کے اطراف میں اس وقت تک 5 ملین کے قریب  شجرکاری کی جا چکی ہے اور منصوبے کی تکمیل پر  اس شجرکاری کی تعداد 10 ملین درختوں تک پہنچ جائے گی۔

احمد آرسلان نے مزید کہا کہ ائیر پورٹ کی تعمیر میں 2 ہزار بھاری ٹرکوں سمیت کُل 3 ہزار تعمیری مشنری کام کر رہی ہے۔

منصوبے میں اس وقت 23 ہزار افراد کام کر رہے ہیں اور موسم بہار سے یہ تعداد 30 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

وزیر رسل ورسائل  ، ایوی ایشن و مواصلات  احمد آرسلان نے کہا کہ سال 2018 کے پہلے نصف میں ائیر پورٹ کا پہلا مرحلہ سال میں 90 ملین افراد کو خدمات فراہم کرے گا۔

ائیر پورٹ کا پہلا رن وے اس وقت مکمل ہونے کے قریب ہے ۔ ٹرمینلوں کا 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ استنبول ائیر پورٹ منصوبے کو  گذشتہ سال جرمنی کے شہر برلن میں  منعقدہ ڈیزائننگ اور تعمیرات کے فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں