پابندی خود امریکی تایخ کی نفی کا مفہوم رکھتی ہے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے 7 ممالک  کے شہریوں پر ویزے کی جو پابندی لگائی ہے وہ اس کی اپنی تاریخ کے انکار کا مفہوم رکھتی ہے۔ ویسی  قائناق

663278
پابندی خود امریکی تایخ کی نفی کا مفہوم رکھتی ہے

ترکی کے نائب وزیر اعظم ویسی  قائناق  نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے 7 ممالک  کے شہریوں پر ویزے کی جو پابندی لگائی ہے وہ اس کی اپنی تاریخ کے انکار کا مفہوم رکھتی ہے۔

ویسی قائناق نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے اپنے انٹرویو میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔

امریکہ کے مہاجروں  کی تشکیل کردہ حکومت ہونے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ دنیا کو اس وقت تعصب اور انتہا پسندی  کی وجہ سے بہت سے مصائب کا سامنا ہے اور اس کے نتیجے میں دہشت گردی  کو ہوا مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعصب اور انتہا پسندی کے پیدا کردہ اسباب میں سے  ایک،  باہمی  عدم تحمل،  ایک کو  نسلی  بنیاد پر دوسرے پر فوقیت دینا یا کم تر خیال کرنا یا پھر ایک کے عقائد کو دوسرے کے عقائد سے برتر یا کم تر  سمجھنا  ہے۔

قائناق نے کہا کہ بعض ممالک کو منتخب کیا جانا اور  ان  منتخب ممالک کے شہریوں  کا کسی حتمی نسل یا دین سے متعلق ہونا ' مذکورہ فیصلے کا  یہ طرز عمل  ہرگز ان اقدار سے ہم آہنگ نہیں ہے کہ جن پر جدید دنیا کی بنیادیں استوار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جدید دنیا  کی بنیاد جمہوریت، انسانی حقوق، آزادیوں  اور آئینی حکومتوں   پر استوار ہے لہٰذا ہر ایک کی زبان، دین، نسل ، تصورات اور سیاسی نظریات کے لئے احترام اور تحمل کا مساوی اظہار ہونا چاہیے۔

ویسی قائناق نے کہا کہ مذکورہ فیصلے پر امریکہ کے متعدد اداروں کی طرف سے پسندیدگی کا اظہار نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں 3 ملین مہاجر موجود ہیں۔ ان  مہاجرین کی اکثریت شامیوں کی ہے لیکن ان میں فلسطینی بھی موجود ہیں، عراقی بھی ، افغان بھی  یہاں تک کہ آرمینی بھی موجود ہیں ۔ہم ان سب کو صرف انسان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور ان سب  کی صحت، تعلیم اور خوراک کی ضروریات  کو پورا کرنے اور مستقبل کی تعمیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہماری تاریخ و ثقافت ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کرتی ہے۔

آئینی تبدیلی  کے قانون سے متعلق بات کرتے ہوئے قائناق نے کہا کہ عوام  اپنے لئے حکومتی شکل  کا خود انتخاب کرے گی اور اس بارے میں خود فیصلہ کرے گی کہ اسے کسے ووٹ دینا ہے۔

ویسی قائناق نے کہا کہ قانون کی  تکمیل و ایڈٹنگ  کا کام  مکمل ہونے کے قریب ہے۔ ریفرنڈم   میں صدارتی نظام کے حق میں فیصلہ ہونے سے 60 دن کے بعد پہلی اتوار  کو سرکاری گزٹ میں قانون کی اشاعت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں