سوشل کمپلیکس میں بہت زیادہ سونا ہے: لورا کوئنسبرگ

ان میں سے کچھ بھی سونا نہیں ہے لیکن جو آپ کر رہی ہیں وہ محض غیر معیاری صحافت ہے: ابراہیم قالن

661237
سوشل کمپلیکس میں بہت زیادہ سونا ہے: لورا کوئنسبرگ

بی بی سی کی رپورٹر لورا کوئنسبرگ  کے صدارتی سوشل کمپلیکس کی سوشل میڈیا پر شئیر کردہ تصاویر پر صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی رپورٹر کے اس دعوے کے جواب میں کہ "سوشل کمپلیکس میں بہت زیادہ سونا ہے" ابراہیم قالن نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "بی بی سی کی رپورٹر سوشل کمپلیکس میں کثیر تعداد میں سونے  کی موجودگی کے بارے میں دروغ گوئی کر رہی ہیں"۔

قالن نے کوئنسبرگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ " ان میں سے کچھ بھی سونا نہیں ہے لیکن جو آپ کر رہی ہیں وہ محض غیر معیاری صحافت ہے"۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  کی برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی کوریج کے دوران بی بی سی کی رپورٹر لورا کوئنسبرگ نے سوشل کمپلیکس سے اپنے ٹویٹر پیج  پر"سوشل کمپلیکس میں ہوں یہاں بہت سونا ہے" کے نوٹ کے ساتھ  ایک تصویر شئیر کی ہے ۔



متعللقہ خبریں