صدر رجب طیب ایردوان 23 افریقی ملکوں کا دورہ کر چکے ہیں

صدر ایردوان نے گزشتہ ہفتے    تنزانیہ، موزامبیق اور ماداگاسکر  کا دورہ کیا  جس کے بعد   ان کا شمار  عالمی  سطح پر افریقی ملکوں کا سب سے زیادہ  بار دورہ کرنے والے  ایک    لیڈر  کی حیثیت   بھی حاصل   کرلی ہے

660960
صدر رجب طیب ایردوان 23 افریقی ملکوں کا دورہ کر چکے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان  جمہوریہ ترکی کی تاریخ میں  23 افریقی ملکوں کا دورہ کرنے   والے واحد    ترک لیڈر  ہیں۔

صدر ایردوان نے گزشتہ ہفتے    تنزانیہ، موزامبیق اور ماداگاسکر  کا دورہ کیا  جس کے بعد   ان کا شمار  عالمی  سطح پر افریقی ملکوں کا سب سے زیادہ  بار دورہ کرنے والے  ایک    لیڈر  کی حیثیت   بھی حاصل   کرلی ہے۔

صدر ترکی نے دورہ کردہ ملکوں میں حکومتی و مملکتی سربراہان، سیاستدانوں اور  کاروباری شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہوئے بھاری تعداد میں  دو طرفہ معاہدوں کے قیام   میں  قائدانہ کردار ادا کیا۔  اسی اثناء سن 2009 تک   12 افریقی ملکوں میں  موجود ہونے والے    ترک سفارتخانوں کی   تعداد اب  39 تک ہو گئی ہے۔

انہوں نے  سن 2004 میں پہلی بار  افریقی ملک  مصر کا دورہ کیا تھا،  افریقہ کے سیاسی دارالحکومت  کے نام  سے یاد کیے جانے والے  ایتھوپیا    کا سن  2005 میں  دورہ کیا بعد ازاں  اسی  برس  انہوں نے  جنوبی افریقہ، تیونس اور  مراکش  کے دورے کیے۔  آئندہ کے برس سوڈان، مصر اور الجزائر کے دورے کرنے والے صدر ایردوان  سن 2007 میں  دوبارہ ایتھوپیا گئے۔

مشرقی افریقی ملکوں کے  دوروں کے دائرہ عمل میں انہوں نے سن 2015میں  صومالیہ، جبوتی، ایتھوپیا  اور سن 2016 میں سینیگال،  آئیوری کوسٹ، صومالیہ،  کینیا، یوگنڈا، نائجیریا اور گانا کے دورے   سن انجام دیے۔

 

 



متعللقہ خبریں