'دنیا 5 سے بڑی ہے' کہنے والے صدر ترکی کو یادگاری بروش

ترکی نے شامی مہاجرین  کی میزبانی  کے  حوالے سے  عظیم سطح کا کارنامہ سر انجام دیا ہے، لوہن

660797
'دنیا 5 سے بڑی ہے' کہنے والے صدر ترکی کو یادگاری بروش

صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ  امینہ  ایردوان نے  ایوان صدارت میں  امریکی  نامور  اداکارہ  لینڈسے  لوہان  اورمشرقی  حلب   میں ہونے والے  قتل عام سے   اپنی ماں کی مدد سے دنیا   بھر کو آگاہی فراہم کرنے والی بانا الا عابد کو  شرفِ ملاقات بخشا۔

بند کمرے میں ہونےو الی اس ملاقات میں لوہن نے  صدر   ایردوان اور ان کی اہلیہ  کو "دنیا 5 سے بڑی ہے"   پر مبنی  ایک بروش  لگایا۔

نامور  اداکارہ نے  اس موقع پر کہا کہ   دنیا کے  کئی ملکوں کی جانب  سے نہ کیے جانے والے ترکی نے کر دکھایا ۔ انہوں نے اس  سے قبل استنبول کے علاقے سلطان بے لی میں  مقیم شامی کنبوں  سے ملاقات  کے دوران کہا تھا کہ   ترکی نے شامی مہاجرین  کی میزبانی  کے  حوالے سے  عظیم سطح کا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

دنیا بھر کے   بے حسی کا مظاہرہ  کرنے کا ذکر کرنے والی لوہن کا کہنا تھا کہ   ترکی نے    میزبانی  کی مثال قائم کی ہے  لہذا میں نے  دنیا پانچ سے بڑی ہے تحریر کو   موٹے  الفاظ کے ساتھ کندہ کرتے  ہوئے   اسے ایک یادگاری حیثیت دینے کی کوشش کی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ  ترکی کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کی بنا پر بعض غیر ملکی اس ملک کو آنے سے  خوفزدہ ہیں  لیکن میں اپنے آپ کو یہاں پر بڑا با حفاظت اور پرسکون محسوس کرتی ہوں۔

 

 



متعللقہ خبریں