ہم ،صدارتی نظام کے مستقل نفاذ کے حق میں  ووٹ استعمال کریں گے: بکر بوزداع

اس تبدیلی کے ساتھ ،براہ راست انتخاب اور تبدیلی کا، اختیار عوام کو دیا گیا ہے۔ بوزداع

659337
ہم ،صدارتی نظام کے مستقل نفاذ کے حق میں  ووٹ استعمال کریں گے: بکر بوزداع

ترکی کے وزیر انصاف بکر بوزداع نے کہا ہے کہ ہم ،صدارتی نظام کے مستقل نفاذ کے حق میں  ووٹ استعمال کریں گے۔

بوزداع نے آئینی  تبدیلی کی تجویز کے حق میں ووٹ دینے کی وجوہات بیان کیں ۔

اپنے سوشل میڈیا پیج سے  جاری کردہ بیان میں انہوں نے "صدارتی نظام  کے لئے 'ہاں" کا پیغام شئیر کیا۔

بوزداع نے کہا ہے کہ اس تبدیلی کے ساتھ ،براہ راست انتخاب اور تبدیلی کا، اختیار عوام کو دیا گیا ہے۔

مضبوط اقتدار پر زور دیتے ہوئے انہوں نے  موئثر انتظامیہ، سریع فیصلوں اور مسائل کے فوری حل جیسے امکانات کی طرف توجہ مبذول کروائی۔

وزیر انصاف بکر بوز داع نے کہا  ہے کہ نیا سسٹم ،مفاہمت   کی زیادہ حوصلہ افزائی کرے گا علاوہ ازیں اختلافات کے احترام کو زیادہ تقویت ملے گی۔



متعللقہ خبریں