ترکی شام میں سیاسی حل کے حق میں ہے، وزیر خارجہ

فائر بندی  پر عمل درآمد کو تقویت  دینے  اور خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرنے  کے زیر مقصد  سہہ  رکنی   میکانزم  کے قیام کا فیصلہ

658713
ترکی شام میں سیاسی حل کے حق میں ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو  کا  کہنا ہے کہ ہم  شام  میں  سیاسی  حل   کے حق میں ہیں۔

قزاقستان  کے دارالحکومت آستانہ    میں شام مذاکرات کے حوالے سے  موزامبیق  میں  اپنے جائزے پیش کرنے والے وزیر خارجہ  چاوش اولو نے  بتایا ہے کہ  یہ  اجلاس   کامیابی  سے  پایہ تکمیل کو پہنچا ہے،  ہم  سہہ رکنی میکانزم  قائم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ"اجلاس کے اختتام پر   ترکی، روس اور ایران نے   ایک مشترکہ ڈیکلریشن   جاری کیا ہے، جس میں  ماسکو کی طرح  شام میں اتحاد و  ملکی سالمیت  اور بہترین  حل  یعنی واحد متبادل   سیاسی  حل  ہونے پر زور   دیا گیا ہے۔ ہم   نے فائر بندی  پر عمل درآمد کو تقویت  دینے  اور خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرنے  کے زیر مقصد  سہہ  رکنی   میکانزم  کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔  اب کے بعد ایران  کا بھی اس معاملے میں فعال کردار   فائر بندی کے مستقبل  کے لحاظ سے اہمیت   کا حامل ہے۔ مختصراً دو دن تک جاری رہنے والی ہماری بھر پُور  کوششوں کے نتیجے   میں آستانہ اجلاس کامیابی سے نکتہ پذیر ہوا ہے۔"

واضح رہے کہ شام مذاکرات کے دوسرے  روز ترکی، روس اور ایران  نے فائر بندی کی خلاف ورزیوں  کا  سہہ رکنی   میکانزم کے طور پر   جائزہ لینے  اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے  کے معاملے پر  اتفاق  قائم کیا  تھا۔

 



متعللقہ خبریں