ماداگاسکر اور ترکی کے مابین معاہدے

ترک سفارتخانہ کھلنے پر   باہمی تجارتی حجم  60 ملین ڈالر تک پہنچ گیا

659144
ماداگاسکر اور ترکی کے مابین معاہدے

صدر  رجب  طیب  ایردوان     موزامبیق   میں مذاکرات  کے بعد    دورہ افریقہ کی تیسری کڑی  ماداگاسکر کے دارالحکومت  انتانا  ناریوو   پہنچ گئے ہیں۔

ہوائی اڈے  پر  صدر ِ ترکی کا استقبال    ماداگاسکر  کے وزیر اعظم  سمیت  وزیر  خارجہ اور  وزیر  دفاع نے   کیا۔

ایردوان   اور  راجا  اوناری ماما پیانیا     استقبالیہ کے بعد  بالمشافہ اور بین الاوفود مذکرات سر انجام دیے  گئے۔

دونوں  سربراہان نے    مذاکرات  کے بعد  مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

جناب  ایردوان نے   اس دوران کہا  کہ"میں   ترک آجران  کے ماداگاسکر میں    اہم منصوبوں پر کام  کرسکنے پر یقین  رکھتا ہوں۔  تا ہم اس کو سامراجی    طریقے سے نہیں  بلکہ  ہر کس کے مفاد  کو بالائے طاق رکھتے ہوئے  کیا جانا چاہیے۔ ہم نے  انسانی امداد کو   دوستی کی بنیاد پر   فراہم کیا ہے۔  اور مجھے   دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ روابط  پر فخر ہے۔"

 انہوں نے مزید کہا کہ  ہمیں  مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعلقات   پر غور کرنے   کا موقع ملا۔ ترک سفارتخانہ کھلنے پر   باہمی تجارتی حجم  60 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس میں اضافہ   کرنے کی ضرورت ہے اور  ترک ہوائی  فرموں کی اس ملک کے لیے پروازوں میں اضافے کی امید ہو گی۔

صدر  ایردوان نے آستانہ  مذاکرات   کے بارے میں کہا کہ فائر بندی   کے عمل کو تقویت دینے کا    فیصلہ کیا گیا ہے اور  اس  حوالے سے سہہ رکنی میکانزم   قائم کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں