صدرِ ترکی کا دورہ موزامبیق

صدر ایردوان کے افریقہ کے دوروں  کی کڑی میں  موزامبیق کا دورہ کرنے کا   اس ملک میں  مقیم   مسلمانوں  نے بخوشی خیر مقدم کیا ہے

657708
صدرِ ترکی کا دورہ موزامبیق

صدر  رجب طیب ایردوان  مشرقی افریقہ کے  دورے کی  دوسری کڑی  موزامبیق  پہنچ گئے ہیں۔

صدر  ایردوان  اولین طور پر   دارالحکومت ماپوتا میں  قومی ہیرووں کی یادگار پر  پھول   رکھیں  گے۔

وہ  موزامبیق  کے صدر  فلپ جاکینتو نیوسی  سے بلمشافہ مذاکرات  کے بعد  مشترکہ پریس کانفرس   دیں  گے۔

مذاکرات میں  دو طرفہ  تعلقات اور تجارت کو فروض دینے  کے حوالے سے  معاملات   پر غور کیا جائیگا۔

دوطرفہ مذاکرات  کے علاوہ دہشت گرد تنظیم  فیتو کے خلاف جدوجہد  بھی ایجنڈے کے اہم معاملات میں شامل ہے۔

صدر ایردوان کے افریقہ کے دوروں  کی کڑی میں  موزامبیق کا دورہ کرنے کا   اس ملک میں  مقیم   مسلمانوں  نے بخوشی خیر مقدم کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں