۔ قبرص کے دونوں رہنما مسئلہ قبرص کو حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں : ایسپن بارتھ عائدے

مسئلہ قبرص کے حل کے لیے اب موضوع ترین وقت  ہے اگر ابتک ہونے والی کوششیں ناکام رہیں تو پھریہ کہنا مشکل ہو جائے گا کہ  اس مسئلے کو حل کرنے کا موقع کب ملے گا ۔

657940
۔ قبرص کے دونوں رہنما مسئلہ قبرص کو حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں : ایسپن بارتھ عائدے

 

اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل کے خصّوصی مشیر ایسپن بارتھ عائدے نے کہا ہے کہ قبرص  امن مذاکرات تیزی کیساتھ جاری ہیں  لیکن اہم مسائل کو حل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

  عائدے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کے خصوصی نمائندہ برائے قبرص اور قبرص میں  اقوام متحدہ کی امن فوج  کے مشن کی سربراہ الیزابیتھ سپہار  نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں رکن ممالک کے نمائندوں کو قبرص مذاکرات کی حالیہ صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ بعد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قبرص کے دونوں فریقوں کے مابین 15 اہم مسائل موجود ہیں  جن میں رہاشی علاقے اور سلامتی کی ضمانتیں بھی شامل ہیں ۔ قبرصی ترک جزیرے میں ترک فوجیوں کی موجودگی کو مسئلے کے حل کے ایک حصے کی نظر سے دیکھتے ہیں جبکہ قبرصی یونانی اسے اہم مسئلہ سمجھتے ہیں ۔  انھوں نے کہا کہ مسئلہ قبرص کے حل کے لیے اب موضوع ترین وقت  ہے اگر ابتک ہونے والی کوششیں ناکام رہیں تو پھریہ کہنا مشکل ہو جائے گا کہ  اس مسئلے کو حل کرنے کا موقع کب ملے گا ۔ 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نئے دور کی قیادت ماہ جنوری میں سنھبالنے والے سویڈن کے مستقل نمائندے اولوف سکوگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک مسئلہ قبرص کے حل کے لیے ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت سے پر امید اور  مطمئن ہیں ۔قبرص کے لیے تاریخی نوعیت کے حامل اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ قبرص کے دونوں رہنما اس مسئلے کو حل کرنے کا بھر پور عزم رکھتے ہیں  ۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے یو این ایف آئی سی وائے پی کے فرائض کی مدت کو بڑھانے اور طرفین کو رہائش سے متعلق معاہدہ کروانے کے بارے میں حمایت کا اعادہ کیا  اور طرفین سے متحدہ قبرص کے معاملے میں تاریخی معاہدے کو ضمانت میں لینے کی اپیل کی ۔



متعللقہ خبریں