صدرایردوان 22 تا 24 جنوری مشرقی افریقی ممالک کا دورہ کریں گے

صدر ایردوان    22 تا 23  جنوری اپنے تنزایہ کے دورے  کے دائرہ کار  میں  تنزانیہ    کے صدر  جان  پومبے جوزف  مگوفُلی  سے ملاقات کریں گے ۔ د ونوں  صدور    دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی قیادت میں کریں گے

656081
صدرایردوان 22 تا 24 جنوری مشرقی افریقی ممالک کا دورہ کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان  22 تا 26 جنوری  مشرقی افریقی ممالک  میں سے تنزانیہ،  موزمبیق  اور مڈغاسکر کا دورہ کریں گے۔

صد کے  پریس آفس سے جاری   اعلامیہ   کے مطابق  صدر ایردوان    22 تا 23  جنوری اپنے تنزایہ کے دورے  کے دائرہ کار  میں  تنزانیہ    کے صدر  جان  پومبے جوزف  مگوفُلی  سے ملاقات کریں گے ۔ د ونوں  صدور    دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی قیادت میں کریں گے۔

صدر ایردوان تنزانیہ کے دورے کے بعد     موزمبیق  کا دورہ کریں گے ۔ یہ ترکی کے کسی بھی صدر کا پہلا دورہ موزمبیق ہوگا ۔ صدر 24  جنوری کو موزمبیق کے صدر   فلپ  جاسینتو نوسی سے ون ٹو ون اور بعد میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان  مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

 صدر ایردوان اسی روز  اپنے دورہ مڈ غاسکر  کے دوران  دارالحکومت   آنتانانا ریو   تشریف لے جائیں گے جہاں وہ صدر  ہیری   راجہ اونار ی مام پیانان  سے ملاقات کریں گے۔  بعد میں دونوں ممالک کے  وفود کے درمیان مذاکرات منعقد ہوں گے۔

 یہ کسی بھی  ترک صدر کا پہلا دورہ مڈغاسکر ہوگا۔

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات  میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون  کے مختلف سمجھوتوں پر دستخط کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

صدر ایردوان   اپنے اس دورے سے تینوں افریقی ممالک کے بزنس مینوں  سے ملاقات کرتے ہوئے   ترکی کے ساتھ ان تینوں ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے       کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

صدر ایردوان  اس سے قبل گزشتہ سال بھی متعدد افریقی ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں