ترکی کے نائب وزیر اعظم تغرل تورکش جنیوا پہنچ گئے

وزیر اعظم بن علی یلدرم کے احکامات پر تورکش، "سکیورٹی اور ضمانتوں " کے موضوع کے ساتھ  منعقدہ پانچ فریقی کانفرنس  میں شریک وفود کے ساتھ مذاکرات کریں گے

654866
ترکی کے نائب وزیر اعظم تغرل تورکش جنیوا پہنچ گئے

ترکی کے نائب وزیر اعظم تغرل تورکش  قبرص میں منصفانہ اور پائیدار ا حل کے لئے امن مذاکرات  میں شرکت کے لئے سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا   پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم کے احکامات پر تورکش، "سکیورٹی اور ضمانتوں " کے موضوع کے ساتھ  منعقدہ پانچ فریقی کانفرنس  میں شریک وفود کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

مسئلہ قبرص کے حل کے لئے 12 جنوری کو اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کی میزبانی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس   ایک وقفے کے بعد ضامن ممالک ترکی، یونان اور برطانیہ ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور قبرصی یونانی انتظامیہ  کے ماہرین اور تکنیکی وفود کی شرکت سے کل دوبارہ شروع ہو گئی تھی۔

پانچ فریقی کانفرنس میں ترکی  کی وزارت خارجہ کے مشیر  نائب سفیراحمد مختار گیون کی زیر قیادت وفد ترکی کی اور نگوشیئیٹر   اوز دِل نائم  کی زیر قیادت وفد قبرصی جمہوریہ  کی نمائندگی کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں