نیٹو کے بعض ممالک نےاپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا ہے:جنرل اقار

نیٹو کے دو روزہ اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف جدوجہد ،نیٹو کے اہداف اور جارحیت کو دور کرنے کی صلاحیت جیسے موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔

654633
نیٹو کے بعض ممالک نےاپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا ہے:جنرل اقار

نیٹو کے رکن ممالک کی مسلح افواج کے سربراہان  کا  2017  کا پہلا اجلاس برسلز کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا ۔

 دو روزہ اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف جدوجہد ،نیٹو کے اہداف اور جارحیت کو دور کرنے کی صلاحیت جیسے موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔

ترکی کی قیادت  مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوسی اقار نے کی ۔ انھوں نے  نیٹو کے اجلاس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں داعش کیخلاف جدوجہد کے اتحاد نامی اجلاس میں شرکت کی تھی ۔ انھوں نے کہا  کہ دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں خاصکرشام میں ہونے والی کاروائیوں میں نیٹو کے رکن بعض ممالک نے اپنے اوپر عائد ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا ہے ۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حلوسی اقار نے کہا کہ فوجی کمیٹی کے سرفراہ جنرل پیٹر پاول افغانستان سے لیکر مشرقی بحیرہ روم تک  پھیلے ہوئے علاقے میں  دہشت گردی گردی کیخلاف جدوجہد کی کاروائیوں کو 2017 میں بھی جاری رکھیں گے ۔

 جنرل پاول  نے بھی بیان دیتے  ہوئے اسطرف توجہ دلائی کہ  ہم نے روس کیساتھ بھی مذاکرات کے دروازوں کو کھلا رکھا ہےاور ہم  روسی انتظامیہ سے مزید ٹھوس قدم اٹھانے کی امید رکھتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں