پریس میں  افشا کیے جانے والے  نقشوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں : صدر مصطفیٰ آکنجی

باری باری صدارتی سسٹم کے تحت قبرصی ترک ایک دور کے لیے اور قبرصی یونانی دو دور کے لیے صدر کے فرائض ادا کریں گے۔

654259
پریس میں  افشا کیے جانے والے  نقشوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں : صدر مصطفیٰ آکنجی

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آکنجی نے کہا ہے کہ  جنیوا مذاکرات  کے بعد پریس میں  افشا کیے جانے والے  نقشوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

انھوں نے ٹرکش ریڈیو ٹیلیویژن  کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران جنیوا میں ہونے والے قبرص سربراہی اجلاس کے بارے  میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ  قبرصی یونانی انتظامیہ کیطرف سے علاقائی مراعات سے متعلق نقشہ  پیش کرنےکے دعوے بے بنیاد ہیں ۔ ہم نے مرحوم صدر رؤف دینتاش کیطرف سے  دستخط کردہ 29 فیصد  پلس کا نقشہ پیش کیا ہے اور قومی اسمبلی کی تمام پارٹیوں نے بھی اسے قبول  کر لیا ہے  ۔

قبرصی یونانیوں نے جو نقشہ پیش کیا ہے وہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے ۔اسے  قبول کرنے والاایک بھی قبرصی ترک موجود نہیں ہے ۔جنیوا میں مساوی حیثیت سے شرکت کی گئی ہے اور موجودہ مرحلے میں نائب صدر کےبعد باری باری صدر بننے کے مرحلے میں پہنچا گیا ہے ۔

اس حل سے قبرصی ترکوں  بھی صدر  بننے کا حق حاصل ہو جائے گا ۔ باری باری صدارتی سسٹم کے تحت قبرصی ترک ایک دور کے لیے اور قبرصی یونانی دو دور کے لیے صدر کے فرائض ادا کریں گے ۔دو بانی مملکتیں ہونگی یعنی قبرصی ترکوں کی علیحدہ اسمبلی ،حکومت ،پولیس اور عدالتیں ہونگی اور بانی مملکت ہونے کی وجہ سے بعض شعبوں میں  عالمی سطح پر معاہدے کرنے کا اختیار بھی  حاصل ہو گا  لیکن ترکی کی ضمانت کے بغیر معاہدے نہیں ہو سکیں گے ۔

صدر مصطفیٰ آکنجی نے کہا کہ ہمیں دی جانے والی ضمانت کو  قبرصی یونانیوں کو خطرے کی نظر سے دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔



متعللقہ خبریں