ترک عدالتی نظام کے بارے میں عالمی رائے عامہ کو آگاہی

عالمی سطح پر   ترک  عدالتی نظام  کے بارے میں   صحیح اور تازہ معلومات   کو  شیئر کرنے کے زیر مقصد  judiciaryofturkey.gov.tr  نامی   ویب  سائٹ تیار کی گئی ہے

653270
ترک عدالتی نظام کے بارے میں عالمی رائے عامہ کو آگاہی

 

وزارت انصاف"ترک عدالتی نظام"  کو   عالمی رائے عامہ  کے  سامنے  انگریزی   ویب سائٹ کے ذریعے   بیان کر رہی ہے۔

عالمی رائے عامہ میں ترکی اور   ترک  عدالتی  نظام کے خلاف  بعض  طبقوں  کی جانب سے غیر حق بجانب تہمت لگاتے ہوئے  لوگوں میں غلط تاثر پیدا کرنے     کی کوشش   کیے   جانے کا تعین    ہونے     کے بعد  وزیر انصاف   بیکر بوزداع کی ہدایت  پر یونین  یونین      ڈائریکٹریٹ جنرل نے    متعلقہ امور پر کام  شروع کر دیا۔

عالمی سطح پر   ترک  عدالتی نظام  کے بارے میں   صحیح اور تازہ معلومات   کو  شیئر کرنے کے زیر مقصد  judiciaryofturkey.gov.tr  نامی   ویب  سائٹ تیار کی گئی ہے۔

اس ویب سائٹ پر   آئینی عدالت ، سپریم   کورٹ، اسٹیٹ کونسل،  جج و اٹارنیوں  کی اعلی کمیٹی، وزارت انصاف اور جمہوریہ  اٹارنی  جنرل کی سرگرمیوں کے بارے میں  سرکاری معلومات   فراہم  کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب  ویب سائٹ  پر تشکیل  دینے والے   ایک   حصے میں  دہشت گرد تنظیم  فیتو  کو بیان کرتے وقت  15 جولائی     کی بغاوت کی کوشش  کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

فیتو   تحقیقات کے دائرہ کار میں  عدلیہ  سلسلے  کے  بارے میں بھی   ویب سائٹ   پر معلومات کو  جگہ دی گئی ہے۔

ویب سائٹ  کے علاوہ   "جوڈیشری آف ٹرکی"  فیس بک اور ٹویٹر   اکاؤنٹس   کے   ذریعے بھی اس  حوالے سے  معلوما ت تک رسائی ممکن ہے۔



متعللقہ خبریں