صدر ترکی: تمام تر دہشت گرد تنظیمیں ایک ہی کھیل کے مہرے ہیں

یہ ہماری قومی  یکجہتی اور  ملکی سالمیت     کو بگاڑنے  اور ہمارے سن  2023 کے اہداف   کو سبو تاژ کرنے کے درپے ہیں

653303
صدر ترکی: تمام تر دہشت گرد تنظیمیں ایک ہی کھیل کے مہرے ہیں

صدر   رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  نام چاہے مختلف ہی کیوں نہ ہوں تمام  تر  دہشت گرد تنظیمیں   ایک ہی     سناریو کی آلہ کار ہیں۔

صدر ایردوان نے   ایوان ِ صدارت میں   وزارت  محنت و سماجی  بہبود  کی جانب   سے تعمیر  کرائی  گئی سوشل سیکورٹی  ادارے  کے دفاتر کی اجتماعی  افتتاحی تقریب سے    خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سن 2013 سے ابتک    اوپر تلے پیش آنے والے واقعات  ترکی  کے    ایک نئی جنگ آزادی    لڑنے کے ماحول میں ہونے کا مظاہرہ کرتے  ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ "اب کی بار  ہمیں   اپنے فوجیوں اور سپاہیوں کےذریعے   ہمارے سامنے محاذ آرائی کرنے والے  دشمن نہیں  بلکہ ان  کی جانب سے  آلہ کار کے  طور  پر استعمال کردہ دہشت گرد تنظیموں کا سامنا ہے۔  ترکی میں  کاروائیاں کرنے والی  تمام تر دہشت گرد تنظیمیں   ایک ہی کھیل   کے مہرے ہیں۔ "

دہشت گرد تنظیموں کا ایک واحدمقصد ہونے  کا ذکر کرنے والے   صدر ایردوان نے کہا کہ "یہ ہماری قومی  یکجہتی اور  ملکی سالمیت     کو بگاڑنے  اور ہمارے سن  2023 کے اہداف   کو سبو تاژ کرنے کے درپے ہیں۔ لیکن یہ اپنے ان گندے عزائم میں  ناکام رہیں  گے۔



متعللقہ خبریں