آئینی تبدیلی کی تجویز کی تیسری، چوتھی اور پانچویں شقیں منظور کر لی گئیں

ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی  میں آئینی تبدیلی کی تجویز  کی تیسری، چوتھی اور پانچویں شق کو منظور کر لیا گیا

649605
آئینی تبدیلی کی تجویز کی تیسری، چوتھی اور پانچویں شقیں منظور کر لی گئیں

ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی  میں آئینی تبدیلی کی تجویز  کی تیسری، چوتھی اور پانچویں شق کو منظور کر لیا گیا ہے۔

آئینی تبدیلی کی تجویز کی تیسری شق  کے حق میں 341 ووٹوں کا ا اور انکار میں 139 ووٹوں کا  استعمال کیا گیا۔

رائے شماری میں 3 ووٹ خالی اور 2 غیر معتبر ووٹ ڈالے گئے۔

تیسری شق،  منتخب ہونے کے لئے عمر کی حد کو 25 سال سے کم کر کے 18 سال کرنے اور فوج سے متعلقہ افراد کے لئے اسمبلی ممبر  کی امیدواری کو ممنوع قرار دینے  سے متعلق ہے۔

صدارتی انتخابات کے 5 سال میں ایک دفعہ انعقاد  سے متعلق چوتھی شق کو 139 منفی ووٹوں کے مقابلے میں 343 مثبت ووٹوں کے ساتھ منظور کیا گیا ہے۔

اس تجویز کی رو سے قومی اسمبلی کے انتخابات 4 سال کی بجائے 5 سال میں ایک دفعہ ہوں گے ۔ اس طرح صدارتی انتخابات بھی قومی اسمبلی کے انتخابات کی طرح 5 سال میں ایک دفعہ ہوں گے  اور ووٹر دونوں انتخابات کے لئے ایک ہی دن اپنے ووٹ کا استعمال کرے گا۔

جنرل کمیٹی میں آئینی تبدیلی کی تجویز  کی اسمبلی کے فرائض اور اختیارات  سے متعلق پانچویں شق کو 7 منفی ووٹوں کے مقابلے میں  343 مثبت ووٹوں کے ساتھ منظور کیا گیا ہے۔

پانچویں شق کی رو سے قومی اسمبلی کے فرائض اور اختیارات میں، قانون پیش کرنا تبدیل کرنا اور  معطل کرنا، بجٹ  پر بحث کرنا اور منظور کرنا، کرنسی چھاپنے اور اعلان جنگ کا فیصلہ کرنا، بین الا قوامی  ٹریٹیوں کی منظوری  کا فیصلہ کرنا، قومی اسمبلی کے 5 میں سے  تیسرے حصے کی اکثریت کے ساتھ عمومی اور خصوصی معافی کے اعلان کا فیصلہ کرنا اور آئین کی دیگر شقوں میں تفویض کردہ  اختیارات کو استعمال کر کے  فرائض کی بجا آوری شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں