ترکی اور جارجیا کے تعلقات خوشگوار ہیں، جارجین وزیر خارجہ

ترکی  ۔ جارجیا تعلقات بلا کسی مسئلے کے آگے  بڑھ  رہے ہیں، ترکی،  جارجیا      کی علاقائی سلامتی اور حاکمیت کو اہمیت دیتا ہے

648709
ترکی اور جارجیا کے تعلقات خوشگوار ہیں، جارجین وزیر خارجہ

دفتر   خارجہ  کی جانب سے  "2023 کی جانب: قومی اقدار و عالمی اہداف"  مرکزی خیال  کے ساتھ منعقدہ   سفیروں کی کانفرس   جاری ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں  منعقدہ   کانفرس بھاری تعداد میں  غیر ملکی وزراء خارجہ کی بھی میزبانی  کر رہی ہے۔

جارجین   وزیر خارجہ  میخائل  جانے لڈزے  روایتی  کانفرس کے پہلے غیر ملکی مہمان  تھے۔

انہوں نے اس دوران  دہشت گرد تنظیم  فیتو  کی 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کے بارے میں  اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ  میں   ترک  عوام  کی بہادری  اور جرات  کو سلام پیش کرتا ہوں  جنہوں نے  نہتے ہاتھوں  اس بغاوت کو ناکام بنا ڈالا۔

انہوں نے کہا اس غدارانہ کوشش کے بعد   ہمارے وزیر   اعظم  جیورجی کیور کاشویلی نے    ترکی  سے    اظہار یکجہتی  کیا  اور ہمیں یقین ہے کہ ترکی  ان کٹھن حالات سے نکلتے ہوئے  مزید طاقتور بنے گا۔

ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ترکی  ۔ جارجیا تعلقات بلا کسی مسئلے کے آگے  بڑھ  رہے ہیں، ترکی،  جارجیا      کی علاقائی سلامتی اور حاکمیت کو اہمیت دیتا ہے۔  ہمارے  دوستانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ  تجارتی تعلقات میں  بھی  بہتری    ثابت قدمی سے جاری ہے۔


 



متعللقہ خبریں