نیٹو کی ایک اہم دستاویز میں امریکہ پی وائے ڈی کو دہشت گرد تنظیم قبول کر چکا ہے ، انکشاف

نیٹو کی ایک اہم دستاویز میں امریکہ کیطرف سے دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی  کو سرکاری طور پر دہشت گرد تنظیم قبول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

647218

 نیٹو کے ذرائع سے حاصل معلومات کیمطابق  امریکہ اور نیٹو کے رکن ممالک کی شرکت سے جون 2013 میں  برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں ایک   سٹریٹیجک انٹیلیجنس دستاویز تیار کی گئی جس میں  کے سی جی اور پی کے کے کے علاوہ پی وائے ڈی اور وائے پی جی   کو بھی دہشت گرد تنظیم کے طور پر قبول کیا گیا ہے ۔  اہم راز کے طور پر پوشیدہ اس دستاویز کیمطابق امریکہ ساڑھے تین سال سے پی وائے ڈی

 او ر وائے پی جی کو دہشت گرد تنظیموں  کی نظر سے دیکھتا ہے  لیکن  اب اس نے     شام میں سر گرم عمل دہشت گردان  تنظیموں کو اتحادی کی نظر سے دیکھتے   ہوئے ان تنظیموں کو بھاری ہتھیار فراہم کیے ہیں ۔

ماہرین کے مطابق نیٹو کی ایک  اہم دستاویز پر دستخط کرنے والے امریکہ کی طرف سے پی وائے جی کو شام میں جدید ترین  ہتھیاروں کی فراہمی سنجیدہ ترین سلامتی  کا مسئلہ ہے ۔ امریکہ اپنے مفادات کی خاطر  دستخط کردہ دستاویز کی پامالی کر رہا ہے ۔

صدر رجب طیب ایردوان  نے  نیٹو  سے  وابستہ دہشت گردی کیخلاف دفاعی  مرکز کے سالانہ جریدے کیساتھ ملاقات کے دوران پی کے کے اور پی وائے ڈی کے روابط  کا جائزہ پیش کیا ہے ۔

متعللقہ خبریں