امریکہ کی جانب سےدہشت گرد تنظیم واِئی پی جی کو مسلح ٹریننگ دینے پرنائب وزیراعظم کا شدید ردِ عمل

نائب وزیراعظم  نورالدین  جانیک لی (Canikli)   نے متحدہ امریکہ  کی جانب سے دہشت گرد تنظیم  پی کے کے، کی شام میں موجود  ایکسٹینشن   وائی  پی جی  کو مسلح ٹرینگ دینے پر اپنے شدید ردِ عمل کاا اظہار کیا ہے

647410
امریکہ کی جانب سےدہشت گرد تنظیم واِئی پی جی کو مسلح  ٹریننگ دینے پرنائب وزیراعظم کا شدید ردِ عمل

نائب وزیراعظم  نورالدین  جانیک لی (Canikli)   نے متحدہ امریکہ  کی جانب سے دہشت گرد تنظیم  پی کے کے، کی شام میں موجود  ایکسٹینشن   وائی  پی جی  کو مسلح ٹرینگ دینے پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک پرائیویٹ  ٹی وی چینل  پر   اپنے  خیالات کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن انتظامیہ   کے  مسلح دہشت گرد تنظیم وائی پی جی  کو ٹریننگ دینے کی جھلکیوں   کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ یہ ترکی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے اور ہماری تمنا  ہے  کہ متحدہ امریکہ  کو جلد اپنی اس غلطی کا احساس ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ   ہمیں بھی  اگے بڑھنے کا حق حاصل ہے اور ہم اپنے اس حق کو استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں گے۔

انہوں نے آئین میں ہونے والی  تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ   ترکی کی قومی اسمبلی    میں جاری  بحث و مباحثہ   18 سے 20 دنوں کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے آئین کے لیے ریفرنڈم ماہ اپریل  کروایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ہنگامی حالات کے بارے میں ہونے والی تبدیلیوں  کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث اور وطن واپسی کی اپیلوں  پر کان نہ دھرنے والوں کی شہریت کو ختم کرنے کا مقصد  ان پر  ترکی میں مقدمہ چلانا ہے۔



متعللقہ خبریں