محتاط ہونے اور جلد بازی سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے

ابھی ہم   "جنیوا مذاکرات سے یقیناً کوئی نتیجہ نکلے گا"کہنے کے مقام پر نہیں ہیں۔ صدر مصطفیٰ آقن جی

647212
محتاط ہونے اور جلد بازی سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے

مسئلہ قبرص  کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جاری مذاکرات شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آقن جی اور یونانی انتظامیہ کے رہنما نکوس اناستیادس کی شرکت سے آج سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوں گے۔

تین روزہ مذاکرات سے قبل کل فریقین نے کوآرڈینیشن اجلاس میں شرکت کی اور ورک پلان کا تعین کیا۔

اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق فریقین ،پہلے دن کا آغاز ملکیت کے موضوع پر بات چیت سے کریں گے۔

اجلاس کے دوران انتظامیہ اور  اختیارات کی تقسیم  کے موضوعات پر  بات چیت کے بعد سکیورٹی اور ضمانتوں کے عنوانات  پر غور کیا جائے گا۔

پہلے دن مذاکرات مکمل نہ ہونے کی صورت میں دوسرے دن کے مذاکرات کا آغاز انتظامیہ اور اختیارات کی تقسیم کے موضوعات سے کیا جائے گا۔

یورپی یونین، اقتصادیات اور مالیاتی موضوعات پر بھی دوسرے دن کے مذاکرات میں غور کیا جائے گا۔

مذاکرات کے تیسرے دن ملکیت اور   تاحال متنازع دیگر  موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔

اس دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے دونوں فریقین کے ساتھ ٹیلی فون پر علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آقن جی نے جنیوا روانگی سے قبل ایرجان ائیر پورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ابھی ہم   "جنیوا مذاکرات سے یقیناً کوئی نتیجہ نکلے گا"کہنے کے مقام پر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محتاط  ہونے اور جلد بازی سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں