دورہ عراق دو طرفہ تعلقات کا نیا باب ثابت ہوگا: یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے  اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ  بعشیقہ کیمپ میں ترک فوج کی موجودگی   کا مقصد  موصل شہر کو داعش سے پاک کروانے  میں  مدد دینا ہے

646934
دورہ عراق  دو طرفہ تعلقات کا نیا باب ثابت ہوگا: یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے  اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ  بعشیقہ کیمپ میں ترک فوج کی موجودگی   کا مقصد  موصل شہر کو داعش سے پاک کروانے  میں  مدد دینا ہے ۔

 وزیراعظم نے یہ بات عراق کے دو روزہ دورے کے بعد وطن واپسی پر کہی ۔

انہوں نے کہا کہ   اس  دورے کے دوران  دو طرفہ تعلقات  ایک نئے دور میں داخل ہو نگے  اور ہم مشترکہ سلامتی  کے موضوع پر  تعاون کو اہمیت دیں گے۔

  وزیراعظم نے   کہا کہ  ہم نے  عراقی حکام پر واضح کر دیا ہے کہ سنجار کا مسئلہ  ہماری بقا کےلیے  خطرہ تشکیل دے رہا ہے ۔ جہاں تک بعشیقہ  کیمپ کا تعلق ہے  تو وہاں ہماری فوج   وقت گزاری کےلیے  نہیں بلکہ اپنے فرائض کی وجہ سے  متعین ہے  جو موصل شہر  کو داعش سے آزاد کروانے  میں اتحادی افواج کی مدد کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں