استنبول میں حملے کے حوالے سے نئی تفصیلات

حملہ آور نے   جائے وقوعہ کے  جوار  کے محلے  میں    اس کی مدد کرنے والے  اشخاص  سے   اسلحہ اور   دیگر سامان وصول   کیا اور بعد میں  قتل ِ عام کا مرتکب ہوا

645879
استنبول  میں حملے کے حوالے سے نئی تفصیلات

استنبول   کے نائٹ کلب میں  سال نو کی شب 39 افراد  کے ہلاک ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے نئی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔

حملے  کے وقت  دہشت گرد کے کسی سے مدد سے لینے    کے دعووں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایک دعوے کے مطابق   استنبول کے علاقے زیتن بُرنو سے  ٹیکسی  پر سوار ہونے والے  دہشت گرد کا تھیلا  خالی تھا۔

حملہ آور نے   جائے وقوعہ کے  جوار  کے محلے  میں    اس کی مدد کرنے والے  اشخاص  سے   اسلحہ اور   دیگر سامان وصول   کیا اور بعد میں  قتل ِ عام کا مرتکب ہوا۔

پولیس  ایک سے زائد حملہ آور ہونے کے احتمال  پر  بھی نظر  رکھے ہوئے ہے۔

حملہ آور کے   قیام کردہ  مکان   کی تلاشی کے دوران  برآمد کردہ   ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں   تقسیم  چوک اور جوار  کے مناظر    کا مشاہدہ ہوا ہے۔

ایک  خیال ہے  کہ حملہ آور کا پیچھا  کیے جانے یا نہ  کیے جانے  کا    اس کو ہدایات دینے والوں نے   جائزہ  لیا تھا۔

حملہ آور   کی نائٹ   کلب کے جوار میں  واقع ایک  پارکنگ  لاٹ  کے کیمروں میں  بھی    شبیہہ دیکھی  گئی ہے۔



متعللقہ خبریں