ترکی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی ہر ممکنہ حمایت جاری رکھے گا :وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے انقرہ میں  برطانیہ کے وزیر خارجہ ایلن ڈانکن کیساتھ قصر چنکایہ میں 45 منٹ تک بات چیت کی ۔

644495
ترکی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی ہر ممکنہ حمایت جاری رکھے گا :وزیر اعظم بن علی یلدرم
tufan erhürman.jpg
tufan erhürman.jpg

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے انقرہ میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی حزب اختلاف  ری پبلکن پارٹی کے  چیر مین طوفان ایر حرمان اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ایلن ڈانکن کیساتھ قصر چنکایہ میں ملاقات کی ۔

 مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ  ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت ،قبرص مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت ،مہاجرین کے مسئلے ،دہشت گردی کیخلاف  جدوجہد اور دفاعی صنعت میں تعاون جیسےموضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے برطانوی وزیر خارجہ کیساتھ  ملاقات کے بعد شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی حزب اختلاف  ری پبلکن پارٹی کے  چیر مین طوفان ایر حرمان کیساتھ ملاقات کی ۔ مذاکرات میں ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے تعلقات اور قبرص مذاکرات کے عمل کا جائزہ لیا  گیا ۔ وزیر اعظم  بن علی یلدرم نے کہا کہ ترکی قبرصی ترکوں کی سیاسی مساوات ،مشروع حقوق اور سلامتی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ترکی ماضی کیطرح مستقبل میں بھی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی ہر ممکنہ حمایت کو جاری رکھے گا ۔



متعللقہ خبریں