ترکی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے سفارتی مذاکرات جاری ہیں

ہم الباب آپریشن کے ساتھ تعاون کریں گے لیکن یہ تعاون کس نوعیت کا ہو گا اور اس میں کیا کیا شامل ہو گا یہ تفصیلات اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد حتمی شکل اختیار کریں گی۔ کرنل جان ڈورئین

644606
ترکی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے سفارتی مذاکرات جاری ہیں

حکومت کا انجیرلک بیس کے بارے میں آواز اٹھانا  مفید ثابت ہوا ہے۔۔۔

داعش کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت  کولیشن فورسز کے ترجمان کرنل جان ڈورئین نے کہا ہے کہ شام کے شہر الباب میں ترک فوج کے ساتھ تعاون کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

جان ڈورئین نے عراق کے دارالحکومت بغداد سے ٹیلی فون  کے ذریعے امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون سے رابطہ کیا اور عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں سوالات کے جواب دئیے۔

ڈورئین نے کہا کہ ترکی کے ضلع آدانا کی انجیر لک بیس   کولیشن فورسز کو فراہم کردہ امکانات کے حوالے سے ایک نہایت اہم جگہ پر واقع ہے۔

انہوں نے فوجیوں کی موجودگی کی جگہ  کو پوشیدہ رکھتے ہوئے   کہا کہ اس وقت شام کے شمال میں امریکی فوجی ترک فوجیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

کرنل ڈورئین نے کہا کہ کولیشن فورسز الباب میں ترکی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے سفارتی مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم الباب آپریشن کے ساتھ تعاون کریں گے لیکن یہ تعاون کس نوعیت کا ہو گا اور اس میں کیا کیا شامل ہو گا یہ تفصیلات اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد حتمی شکل اختیار کریں گی۔

واضح رہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے اپنے کل کے بیانات میں کہا تھا کہ کولیشن فورسز کے طیاروں کے شام میں جاری فرات ڈھال آپریشن  میں ترک فوجیوں کے ساتھ تعاون نہ کرنے سے انجیرلک بیس پر ان کی موجودگی متنازع ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں