ہاشم تاچی ترکی کے دورے پر

انقرہ ایسن بوعا ائیر پورٹ پہنچنے پر کنبے اور سماجی پالیسیوں کی وزیر فاطمہ بتول نے مہمان  صدر کا استقبال کیا

640171
ہاشم تاچی ترکی کے دورے پر

کوسووا  کے صدر ہاشم تاچی ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے دعوت پر ترکی کے دورے پر ہیں۔

کوسووا کے صدر کے حثیت سے ہاشم تاچی کا یہ ترکی کا پہلا دورہ ہے

انقرہ ایسن بوعا ائیر پورٹ پہنچنے پر کنبے اور سماجی پالیسیوں کی وزیر فاطمہ بتول نے مہمان  صدر کا استقبال کیا۔

ہاشم تاچی کے لئے آج صدارتی سوشل کمپلیکس میں سرکاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

دونوں صدور دو طرفہ ملاقات کے بعد  بین الوفود مذاکرات کی بھی میزبانی کریں گے اور اس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مذاکرات کے دوران ترکی۔کوسووا تعلقات  کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا جائے گا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سے متعلق  تعاون میں فروغ کے امکانات پیدا کئے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں