ترکی اور روس کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا

ترکی اور روس کے درمیان، شام میں مصروف جنگ تمام فریقین کو ملک بھر میں فائر بندی پر رضامند کرنے کے پلان پر اتفاق رائے ہو گیا

639448
ترکی اور روس کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا

ترکی اور روس کے درمیان، شام میں مصروف جنگ تمام فریقین کو ملک بھر میں فائر بندی پر رضامند کرنے کے پلان پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی  کی مصدقہ ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق شام کے شہر حلب کے مشرق میں فائر بندی اور عوام کے انخلاء کے بعد انقرہ اور ماسکو انتظامیہ  کے درمیان ملک بھر میں فائر بندی کروانے کی تجویز   سے متعلق پلان پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

اس پلان کو ان تمام علاقوں میں نافذ کرنے کا ہدف قائم کیا   گیا ہے کہ جہاں اسد انتظامیہ اور انتظامیہ کے حامی غیر ملکی دہشتگرد گروپ  مصروف جنگ ہیں۔

انقرہ اور ماسکو  آج رات سے فائر بندی کے اطلاق  کی کوشش کریں گے تاہم دہشتگرد تنظیموں کو فائر بندی کے دائرہ کار سے باہر رکھا جائے گا۔

فائر بندی  میں  کامیابی کی صورت میں آئندہ ماہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ترکی اور روس  کی ثالثی میں شامی  انتظامیہ اور مخالفین کے درمیان سیاسی مذاکرات کا آغاز ہو گا۔

دونوں ملک مذاکراتی مرحلے  کے ضامنوں کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلہ نمبر  2254 کی رُو سے سیاسی عبوری  مرحلے کے دائرہ کار میں کردار ادا کریں گے۔



متعللقہ خبریں