حلب سے شہریوں کی نقل مکانی کے حوالے سے ترکی کی سفارتی کوششیں
ترکی، حلب سے شہریوں کی با حفاظت طریقے سے نقل مکانی کو عملی جامہ پہنانے کےزیر مقصد وسیع پیمانے کی سفارتی کوششیں صرف کر رہا ہے
![حلب سے شہریوں کی نقل مکانی کے حوالے سے ترکی کی سفارتی کوششیں](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/95c2/a4a3/b532/5857672704ac1.jpg?time=1719101755)
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ شام کی خانہ جنگی کا حل تلاش کرنے کے لیے قزاقستان میں ملکی انتظامیہ سے مذاکرات کا موقع فراہم کیے جانے کا خیال ہونے والے مخالفین کو حقیقی مخالفین کی نمائندگی کرنی چاہیے۔
سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے تازہ صورتحال اور شام کی تازہ پیش رفت کے حوالے سے ٹی آرٹی کو اپنے جائزے پیش کرنے والے چاوش اولو نے وضاحت کی ہے کہ ترکی، حلب سے شہریوں کی با حفاظت طریقے سے نقل مکانی کو عملی جامہ پہنانے کےزیر مقصد وسیع پیمانے کی سفارتی کوششیں صرف کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی مذہبی تفریق کیے بغیر جاری سفارتی کوششوں میں صدر رجب طیب ایردوان کی جدوجہد نمایاں ہے، انہی کی بدولت ترکی کی شراکت سے ایک نئے سربراہی اجلاس کے انعقاد کا معاملہ ایجنڈے میں آیا ہے۔
جس کے مطابق ترکی، روس اور قطر خطے کے ملکوں کو یکجا کرنے والے ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
روسی صدر ولادیمر پوتن کی شامی انتظامیہ اور مخالفین کو قزافستان میں یکجا کرنے کی اپیل کا ذکر کرنے والے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ "اگر وہاں پر اعتماد افروز کوئی اقدام اٹھایا گیا تو ہم اس کی حمایت کریں گے تا ہم محض باتوں تک محدود کوئی اجلاس بے معنی ہو گا، ہم اصولی طور پر اس کے خلاف نہیں ہیں۔ لیکن مخالفین کے نام پر حقیقی مخالفین کو ہی نمائندگی کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔ "
دوسری جانب ترک وزیر نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے حلب کے انسانی المیہ کا سد باب کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے زیر مقصد ٹیلی فون پر بات چیت کی جس دوران حلب سمیت زیر محاصرہ شیعہ گاؤں مادا یا اور فویا سے شہریوں کی نقل مکانی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1719101755)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
![صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/cb09/0bb8/be30/667528251ad6f.jpg?time=1719101755)
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی