روس حلب سے شہریوں کے انخلاء کو محفوظ بنائے گا : وزیر اعظم ڈیمٹری میدویدیف

وزیر اعظم بن علی یلدرم اور روس کے وزیر اعظم ڈیمٹری میدویدیف نے حلب سے شامی باشندوں  کے انخلاءکے موضوع پر بات چیت کی ہے ۔

631556
روس حلب سے شہریوں کے انخلاء کو محفوظ بنائے  گا  :  وزیر اعظم ڈیمٹری میدویدیف

 

 وزیر اعظم بن علی یلدرم اور روس کے وزیر اعظم ڈیمٹری میدویدیف نے حلب سے شامی باشندوں  کے انخلاءکے موضوع پر بات چیت کی ہے ۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے وزیر اعظم ڈیمٹری میدویدیف کیساتھ ٹیلیفونک ملاقات میں ان سے حلب سے شامی باشندوں  کے انخلاءکے  عمل کو محفوظ بنانے کے لیے متعلقہ ایکٹرز پر اپنے اثرورسوخ کو جاری رکھنے  کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انھوں نے انسانی امداد اور انخلاء کی کاروائیوں کے بارے میں اپنائی جانے والی تدابیر  کے بارے میں  معلومات فراہم کیں اور کہا کہ ان کے دورہ روس  کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں ۔ تجارت، توانائی، مواصلات ، قونصل خانے اور دوطرفہ تعلقات جیسے معاملات میں ہونے والی مطابقت کے دائرہ کار میں سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ترکی اور روس باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں  ۔

 روس  کےوزیر اعظم ڈیمٹری میدویدیف نے بھی کہا کہ روس شامی باشندوں کے حلب سے انخلاء کے معاملے میں امداد کو جاری رکھےگا کیونکہ  یہ ایک حساس معاملہ ہے اور روس اس میں گہری دلچسپی لے رہا ہے ۔  فائر بندی کے معاملے میں مخالفین کو ضروری پیغام دینے  کے لیے ہم  ترکی کی خدمات کے منتظر ہیں ۔ بات چیت کے دوران دونوں سربراہان نے دوطرفہ تعلقات ،شام کی صورتحال اور دیگر عالمی مسائل  کا جائزہ لیا   اور معلومات کے مبادلے کے معاملے پر اتفاق رائے ظاہر کیا ۔

انھوں نے ترکی میں ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے 44 افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔



متعللقہ خبریں