ہم پہلے اللہ اور پھر ترکی اور صدر ایردوان کے شکر گزار ہیں ، علی سالم

مشرقی حلب  سے نکل کر مخالفین کے زیر کنٹرول ادلیب پہنچنے والے حلب کے شہریوں نے  صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

631564
ہم پہلے اللہ اور پھر ترکی اور صدر ایردوان کے شکر گزار ہیں ، علی سالم

 

 اسد  قوتوں اور ایران کی زیر کمان شعیہ ملیشیاؤں کے زیر محاصرہ مشرقی حلب  سے نکل کر مخالفین کے زیر کنٹرول ادلیب پہنچنے والے حلب کے شہریوں نے  صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ادلیب پہنچنے والے 1500 حلب کے مکینوں میں سے علی سالم نے کہا ہے کہ ہم پہلے اللہ اور پھر ترکی اور صدر ایردوان کے شکر گزار ہیں ۔ ترکی واحد ملک ہے جو آزاد شامی فوج کی مدد کر رہا ہے  ۔ہماری جدوجہد میں کئی ممالک نے ہمیں تنہا چھوڑا ہے اور ہم سے غداری کی ہے ۔عرب ممالک نے ہمیں موت کے منہ میں چھوڑ دیا تھا  ۔انھوں نے اپنے اقتدار کی خاطر ہمیں بیچ دیا ہے ۔ حلب سے نکلنے کیوجہ سے ہم غمگین نہیں ہیں کیونکہ ہم دوبارہ  حلب جائیں گے ۔  پوری دنیا  حلب جنگ میں متحد ہو گئی ہے امریکہ نے بھی خفیہ طور پر جنگ کی ہے ۔ کسی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا ہے صرف اللہ اور صدر ایردوان ہمارے ساتھ تھے ۔

 شامیوں کے قافلے کے ادلیب پہنچنے کے بعد  معذور احمد صالح نے بھی باحفاظت ادلیب پہنچانے میں کردار کیوجہ سے ترکی کا شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے عرب ممالک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ   ہماری آنکھوں کے سامنے ہمارے بچوں کو قتل کیا گیا ہمارے گھروں کو مسمار کیا گیا لیکن آپ خاموش رہے   ہیں ۔ہماری دعا ہے کہ ہم پر جو مظالم ڈھائے گئے کسی دوسرے کو ان کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔



متعللقہ خبریں