شام میں انسانیت خون کے آنسو رو رہی ہے:قُرتُلمش

نائب وزیراعظم نعمان قورتولمومش  نے کہا ہے کہ شام  میں سرکاری  دستوں سمیت  دیگر  مقامی مسلح گروہ مشرقی حلب سے شہریوں کے انخلا میں رکاوٹ ہیں   اور خطرہ ہے کہ  یہ   کسی مذہبی فساد کا سبب بن سکتے ہیں

630773
شام میں انسانیت خون کے آنسو رو رہی ہے:قُرتُلمش

نائب وزیراعظم نعمان قُرتُلمش نے کہا ہے کہ  حلب   کی صورت حال فوری مداخلت کی منتظر ہے ۔

 انہوں نے یہ بات الجزیرہ ٹی وی کی براہ راست نشریات کے دوران کہی ۔

  قورتولموش نے  کہا کہ  شام  میں سرکاری  دستوں سمیت  دیگر  مقامی مسلح گروہ مشرقی حلب سے شہریوں کے انخلا میں رکاوٹ ہیں   اور خطرہ ہے کہ  یہ   کسی مذہبی فساد کا سبب بن سکتے ہیں۔

  نائب وزیراعظم نے کہا کہ  حلب میں انسانیت خون کے آنسو رو رہی ہے    اور یہ عالمی برادری کےلیے ایک  مشکل گھڑی ہے  جس پر خاموش  رہنا  باعث افسوس ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  شام میں    تمام متحارب قوتوں کے درمیان جنگ بندی   پر اتفاق    کو   سختی سے ممکن بنایا جائے  کیونکہ بعض ممالک کی شہ پر یہ مسلح گروہ  دوبارہ حملے کرنا شروع  کر  دیتےہیں۔ شام  اس وقت سنگین مصائب  کا شکار ہے جہاں  6 لاکھ افراد قتل ہوئے ۔

 میری  عالمی برادری سے یہ درخواست ہے کہ  وہ  اس صورت حال کو سنجیدہ  لیں  ورنہ  اس کا انجام انتہائی بھیانک ہوگا۔



متعللقہ خبریں