ترکی کی کوششیں رنگ لائیں:حلب میں جنگ بندی پر اتفاق

شام کی حکومت اور حلب میں متحارب  باغیوں نے ایک معاہدہ پر اتفاق کیا ہے کہ جس کے تحت جنگ سے تباہ حال اس شہر سے حزب مخالف کے جنگجووں اور ہزاروں شہریوں کا انخلا ہو سکے گا

629948
ترکی کی کوششیں رنگ لائیں:حلب میں جنگ بندی پر اتفاق

شام کی حکومت اور حلب میں متحارب  باغیوں نے ایک معاہدہ پر اتفاق کیا ہے کہ جس کے تحت جنگ سے تباہ حال اس شہر سے حزب مخالف کے جنگجووں اور ہزاروں شہریوں کا انخلا ہو سکے گا۔

یہ معاہدہ ترکی اور روس کی کوششوں سے طے پایا جس کا اعلان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں قبل کیا گیا جبکہ گزشتہ روز  ہی اقوام متحدہ نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے حامیوں نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں درجنوں شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔

اس معاہدے کی تفصیلات گزشتہ روز  پوری طرح واضح نہیں تھیں اور یہاں سے منتقل ہونے والے شہریوں کے لیے متبادل مقام اور باغیوں کو دی جانے والی حکومت رعایت کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں۔

اقوام متحدہ کے لیے روس کے سفیر ویتالی چرکن کا کہنا ہے کہ یہاں سے نکلنے والے اکثر باغی جنگجو  عدلیب منتقل ہوں گے جو کہ حلب سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ایک لاکھ 65 ہزار آبادی والا شہر ہے۔

چُرکن نے اس معاہدے کو حلب کے لیے ایک بہت مشکل  مرحلے  کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کو امید ہے کہ سیاسی مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی راہ ہموار کرے گا۔

دوسری جانب  شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی مستورا نے مشرقی حلب میں صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فوری طور پر اقوام متحدہ کو مشرقی حلب تک رسائی دی جائے جو معاہدے کی پاسداری اور شہریوں کے انخلا کا جائزہ لے۔

 



متعللقہ خبریں