ضمانتی ممالک کی شرکت سے قبرص کانفرنس کا انعقاد

12 جنوری کو ضمانتی ممالک ترکی ،یونان اور برطانیہ کی شرکت سے قبرص کانفرنس کا انعقاد  ہو گا  ۔

629606
ضمانتی ممالک کی شرکت سے قبرص کانفرنس کا انعقاد

 

 شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما نیکوس اناستاسیادس  مسئلہ قبرص کے حل کے سلسلے میں جاری مذاکرات کے دائرہ کار میں آج غیر جانبدار علاقے میں مذاکرات کریں گے ۔

 یہ مذاکرات نو جنوری کو دوبارہ شروع ہونے والے مذاکرات کی تیاری کی نوعیت کے حامل ہیں ۔  سوئٹزر لینڈ کے قصبے مونٹ پیلیرین میں گزشتہ ماہ قبرص مذاکرات کی ناکامی کے بعد قبرص کے دونوں رہنماوں نے یکم دسمبر کو ان مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دونوں رہنما جنیوا میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کریں گے ۔11 جنوری کو قبرص کے نقشے کو سامنے رکھ کر اہم ترین مذاکرات شروع ہونگے اور 12 جنوری کو ضمانتی ممالک ترکی ،یونان اور برطانیہ کی شرکت سے قبرص کانفرنس کا انعقاد  ہو گا  ۔  صدر رجب طیب ایردوان اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

 دریں اثناء شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی   نے پارلیمنٹ میں نمائندگی کرنے والی  تمام سیاسی پارٹیوں کو مذاکراتی عمل میں شرکت  کے لیے جنیوا آنے کی دعوت دی ہے ۔



متعللقہ خبریں