شہدائے وطن کی یاد میں

شہدائے وطن کی یاد میں

628809
شہدائے وطن کی یاد میں

سینکڑوں  پاسداران وطن سپرد خاک ہوئے۔

اپنے پیچھے بلکتے بچے چھوڑ گئے جو  باپ کی محرومی محسوس کریں گے۔

گود اجڑی مائیں  اپنے لعلوں کے مہکتے لمس کو یاد کر کے روئیں  گی ۔

  لا تعداد معصوم  نوجوان، مٹی تلے دب گئے جن کے خیال  شرمندہ تعبیر  نہ ہونگے۔

  جن کے دہانے اب دعاوں  اوربس  پھولوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

اُن   کے بچوں کی سسکیوں اور  غم زدہ ماوں  کے  ارمانوں کے  خواب روند گئے،  جن کے پیاروں کی  لاشوں کا  بوجھ اپنے  شانوں پر اٹھائے    ہم    رواں رہیں  گے۔

کیونکہ ہم بے خوف  ہیں۔

کیونکہ   فرسودہ ذہنیت  اور  شیطان کے پیروکار  ،اپنی غلاظت   کی دلدل میں ایک دن ضرور    دھنسیں گے، یہ  اعتراف  بر حق ہے ۔

 

ہم وہ ہیں جو شہدائے لہو سے قوم  سینچتے ہیں، ہم   ان شہدا کی  امانتوں کا حق رکھنا  بخوبی  جانتے ہیں۔

یہ ہماری عظمت  ،   یہی ہماری طاقت ہے ۔

  رک  جا: اے غدار وطن ،تجھے  علامت عبرت بنانے کا فرض اب ہمارا ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں