یہ قاتل ہماری حکومت اور ملت کے اتحاد میں خلل نہیں ڈال سکیں گے: بن علی یلدرم

ہم، ملّی حیثیت سے باہمی اتحاد و تعاون کو برقرار اور مستحکم رکھتے ہوئے اس دکھ  اور تکلیف کی گھڑی  پر قابو پا لیں گے: بن علی یلدرم

628005
یہ قاتل ہماری حکومت اور ملت کے اتحاد میں خلل نہیں ڈال سکیں گے: بن علی یلدرم

صدر رجب طیب ایردوان کی طرح ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم  بھی استنبول  میں ہونے والی پیش رفتوں پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ حکام سے معلومات حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم، ملّی حیثیت سے باہمی اتحاد و تعاون کو برقرار اور مستحکم رکھتے ہوئے اس دکھ  اور تکلیف کی گھڑی  پر قابو پا لیں گے۔

اپنے تحریری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ زندگی، امن و سکون اور خوشی و مسرت کے خلاف گھات لگا کر یہ قاتل ہماری حکومت اور ملت کے اتحاد میں خلل نہیں ڈال سکیں گے۔

بن علی یلدرم نے کہا کہ یہ دہشت گرد ترکی کو جمہوریت اور آئین کے راستے سے اتار نہیں سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری عزیز ملت کا خون رائیگاں نہیں جائے گا زندگیوں کو ختم کرنے والے وہ قاتل اور اپنے جسم کو اڑانے والے  اور ان گھٹیا روحوں کو موت  کے راستے پر ڈالنے والے دہشت گردی کے گڑھ بھی اس کا بدل چکائیں گے۔

وزیر اعظم بن عیلی یلدرم نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے حکومت اور وزارء  پوری تندہی کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔



متعللقہ خبریں