اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا گیا، ترکی
ترکی نے اسرائیلی کی جانب سے ہرجانے کی ادائیگی کے بعد اسرائیلی کمانڈوز کے خلاف مقدمے اور گرفتاری کے وارنٹ کو کالعدم قرار دے دیا ہے
![اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا گیا، ترکی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/b7f1/c02e/90b2/584ae7de596d3.jpg?time=1719180734)
حکومتِ ترکی نے اسرائیل سے تعلقات بہتر ہونے پر استنبول کی ایک عدالت نے 2010 میں غزہ جانے والے ترک بحری جہازماوی مرمرا پر حملہ کرنے والے 4 سابق اسرائیلی فوجی کمانڈروں کے خلاف مقدمات خارج کر دیے ہیں ۔
بحری جہاز پر دھاوا بولنے سے متاثرہ افراد کی وکیل گولڈن سونماز نےاپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر لکھا کہ استنبول کی عدالت نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف سماعت بند کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے وارنٹ بھی منسوخ کردیئے۔
واضح رہے کہ 2010 میں ترکی کے امدادی بحری جہاز ماوی مارمرا پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے سے 10 ترک شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
اسرائیل اور ترکی کے درمیان رواں برس جون میں دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کے تحت اسرائیلی کمانڈوز کے خلاف یہ مقدمہ واپس لیا گیا۔
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1719180735)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے