صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ   قزاقستان ، دوطرفہ اورعلاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان صدر نور سلطان نظر بائیف کی دعوت پر 11 دسمبر کو  قزاقستان کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں ۔

627069
صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ   قزاقستان ، دوطرفہ اورعلاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

 صدر رجب طیب ایردوان صدر نور سلطان نظر بائیف کی دعوت پر 11 دسمبر کو  قزاقستان کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں ۔

 صدارتی پریس مرکز کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے صدر ایردوان قزاقستان کے دو روزہ دورے کے دوران صدر نظر بائیف  کیساتھ بالمشافہ مذاکرات  کریں گے اس کے بعد بین الاوفود مذاکرات ہونگے۔  مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ   علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال   کیا جائے گا ۔  علاوہ ازیں  ، 2017 میں ترکی اور قزاقستان کے صدور کی زیر قیادت ترکی میں  ہونے والے اعلیٰ سطحی سٹریٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس کی تیاریوں  کے موضوع پر بھی بات چیت ہو گئی ۔

متعللقہ خبریں