مطلوبہ افراد کی عدم حوالگی:ترکی کا یونان سے احتجاج
دفتر خارجہ کے ترجمان حسین مفتی اولو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ 3 مفرور باغیوں کی ترکی حوالگی کے بارے میں یونانی عدالت کا فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے
ترکی نے یونان کی طرف سے 15 جولائی کے واقعات میں ملوث باغیوں کی عدم حوالگی کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان حسین مفتی اولو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ 3 مفرور باغیوں کی ترکی حوالگی کے بارے میں یونانی عدالت کا فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ ہمیں حکومت یونان سے امید ہے کہ وہ ان مفرور باغیوں کو ترکی کے حوالے کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کرے گا۔
وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بھی برسلز میں منعقدہ نیٹو اجلاس کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ یونان میں پناہ پانے والے 8 فوجی باغی ہمیں مطلوب ہیں جن کی واپسی کےلیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔
چاوش اولو نے کہا کہ ترکی اور یونان کے درمیان اس بارے میں دو طرفہ معاہدہ موجود ہے لہذا ہمارا مطالبہ صرف قوانین کی پاسداری ہے جس کی روشنی میں ان مفرور افراد کی واپسی کرنا مقصود ہے ۔